موسم بہار۔ اردو نظم ۔
موسم بہار
کھلتے پھول، چمکتی دھوپ
روشن صبح ، نکھرتے روپ
کھلی سانسیں ، ہنسی بھرپور
گونجتی آوازیں ، آوارہ بھونڈ
تیز ہوا ئیں ناچتے پتے
کبھی گرم کبھی ٹھٹھرتے
پگھلتی برف، پھسلتے ر ستے
دریا کنارے بہتے چلتے
بستر لپیٹتی جاۓ دھند
آنکھیں ملتی رات فکر مند
چھپا سورج مل گیا
لے کر چاند کو سامنے چلا
مفلر جیکٹ ٹھہر نہ پاۓ
پارکوں میں کوئل گیت سناۓ
نئ کونپلیں، نیۓ میلے
مغرور درخت جوشیلے جوشیلے
رنگ برنگ تتلیاں لۓ
پھولوں سا گماں
کرتی پھریں اعلاں
ہاں آیا ہے موسم بہار
ہاں چھایا ہے خمار
ہاں آیا ہے موسم بہار
ہاں چھایا ہے خمار
Urdu Nazm
By
صائمہ ندیم
Comments
Post a Comment