Posts

Showing posts with the label Urdu kahanian for kids by Saima Nadeem

موسم کا شہزادہ۔ اردو کہانی بچوں کے لۓ

    موسم کا شہزادہ ایک دلفریب ہوا نے پورے باغ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پرندے خوشی سے چہچہانے لگے۔ ہر ٗطرف رونق چھا گٸ۔ چاروں طرف پرندوں کی صدا سناٸ دے رہی تھی۔ یہ تبدیلی سدا سے قدرت کا نظام تھی  ۔سوکھے میدان میں سبزہ بچھنے لگا۔ پھولوں کی کلیاں چٹخنے لگیں۔ درختوں نے بھی نۓ پتوں کا لباس پہن لیا ۔ یہ سب تیاری عام نہیں تھی۔ یہ تو موسم کے شہزادے کے استقبال کے لۓ ہورہی تھی جو ہر سال موسم بہار کے شروع ہوتے ہی باغ کی سیر کو آتا تھا۔اس باغ میں آم، آڑو، انار اور دوسرے پھلوں کے بکثرت درخت تھے جو شہزادے کے آتے ہی پھولوں سے بھر جاتے تھے۔  موسم کا شہزادہ بہت بہادر اور عقل مند تھا۔ اسے سات براعظموں میں گھومنا اور دنیا کے بارے میں جاننا بہت پسند تھا لیکن اسے اس باغ سے خاص لگاٶ تھا۔ اس لۓ وہ موسم بہار یہیں گزارتا تھا۔  یہی اس کا  پسندیدہ موسم بھی تھا۔ شہزادہ صبح کے وقت باغ کے بڑے دروازے پرپہنچ گیا تھا۔ افق پر ابھرتے سورج نے اسے سلامی دی تھی۔ شہزادہ ایک سرد ملک سے طویل سفر کرکے یہاں پہنچا تھا۔ اب وہ پھولوں کے بستر پر آرام کرنا چاہتا تھا لیکن اسے کچھ عجیب محسوس ہورہا تھا۔ ...

بڑی عید کہانی ”مشن انگوٹھی تلاش“ اردو کہانی ۔ صاٸمہ ندیم

Image
بڑی عید کہانی ”مشن انگوٹھی تلاش“ اردو کہانی ۔ صاٸمہ ندیم  بڑی عید کہانی  “ مشن انگوٹھی تلاش“  اردو کہانی ۔ صاٸمہ ندیم ۔”میں ۔۔میں۔۔۔مییہ ۔۔۔،“ بکرے کی آواز نے پورا محلہ سر پر اٹھا رکھا تھا۔ سچ میں بہت ہی غصیلہ بکرا تھا۔ پہلے تو بابا نے اسے گیراج میں باندھا لیکن اس نے گھڑکی کے اوپر جو چھلانگیں لگاٸیں کہ رابی پھو پھو کی جان ہی نکل گٸ۔ بس پھر دادا ابو کے کہنے پر بکرے کو صحن میں باندھ دیا۔  اب سارے بچے بکرے کے پیچھے صحن میں آگۓ۔ وانیہ اور آمنہ  ابو کے گھر اسلام آباد آٸ ہوٸیں تھیں اور اب سب کزن بکرے کے ساتھ مزے کر رہے تھے۔  بھی بڑی عید سب کے ساتھ منانے دادا پہلے تو بکرے نے صحن میں لگے امرود کے درخت کے نیچےکے سارے پتے کھاۓ اور پھر  چھلانگیں لگاتا میں۔۔۔میں۔۔۔۔میہ ۔۔۔ کرنے لگا۔    یہ بڑے بڑے دو سینگ، لمبی ٹانگیں ، سفید رنگ اور ماتھے پر کالے بالو ں کی پٹی کے ساتھ وہ ایک شاندار بکرا تھا۔ بچوں نے تو اس کا غصہ دیکھ کر اس کا نام ”مغل اعظم“ رکھ دیا۔  بابا بازار سے ”مغل اعظم“ کے لۓ چارا لے آۓ۔ ماما نے بکرے کو دینے کے لۓ چنے کی دال پانی میں بھگو کر رکھ...

کالا بھوت۔ اردوکہانی۔ سیریز۔ ٹوپی والا لڑکا

Image
   سلسلہ :  ٹوپی والا لڑکا کہانی ١ کالا بھوت 'چپ کر جاٸیں،“آہ” ‎‎ ۔ چہارم جماعت! آخری دفعہ کہہ رہی ہوں“، مس فوزیہ باقاعدہ چیخ رہی تھیں لیکن بچے خوب شور مچا رہے تھے۔ کوئ ہاتھ سے پٹاخے بجا رہا تھا تو کوئ گانے گا رہا تھا تھوڑی دیر بعد کوئ بچہ شکایت لے کر آ جاتا کہ مِس مجھے اس نے مارا ہے ۔مِس مجھے اس نے گالی دی ہے۔ چوتھی جماعت کا ماحول کچھ دن سے بہت خراب ہو گیا تھا۔ مس فوزیہ کافی پریشان تھیں۔ اب انھوں نے اپنی جماعت کا ماجول ٹھیک کرنے کا سوچ لیا تھا۔ مس فوزیہ اب ڈسٹر میز پر بجا رہی تھیں کہ اچانک علی نے دیکھا کہ اس کے ساتھ ایک کالا بھوت بیٹھا ہوا تھا۔ابھی کچھ دیر پہلے ہی تو وہاں منیب بیٹھاہوا تھا۔ کچھ دیر تو علی کی گگی بندھ گٸ۔ اس کویقین نہیں آیا پھر اس نے زورسے چیخ ماری 'کالا بھوت۔۔۔۔،' یہ سننا تھا کہ سب بچوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو ڈر کے مارے سب کے رونگٹے کھڑے ہو گۓ۔ وہاں تو سر سے پا‎وں تک ایک کالا انسان یا کوئ بھوت بیٹھا تھا جس کے منہ سے کالی جھاگ رہی تھی۔ وہ کالی جھاگ اس کے سارے منہ اور جسم پر پھیل رہی تھی۔ بچے چیخیں مارنے لگے کـھ بچوں نے تو ڈر کر آنکھیں بند کرلیں۔ کچھ بچ...

عید الفطر کا چاند غائب کردو - وانیہ اور آمنہ کی کہانیاں

Image
 عید الفطر کا چاند غائب کردو -  بچوں کے لۓ مزیدار اردو کہانی وانیہ اور آمنہ کی کہانیاں مصنفہ: صائمہ ندیم   'کسی کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ یہ کیا ہو رہا تھا- رمضان کا آخری ہفتہ شروع ہوتے ہی کوئ شخص عید الفطر یعنی چھوٹی عید کی تیاریوں کو برباد کرنے کی کوشش کر رہا تھا- پہلے تو اچانک پورے ملک کے بینک کسی نے ہیک کر لۓ تاکہ لوگوں کو عید سے پہلے تنخواہ نہ مل پاۓ اور وہ عید کی خریداری نہ کر پایئں- حکومت نے مشکل سے اس مسئلے پر کچھ قابو پایا توعید سے ایک روز پہلے پورے ملک کے پٹرول پمپ کا نظام ہی بیٹھ گیا- عید کرنے دوسرے شہروں کو جانے والے لوگ راستے میں ہی پھنس گۓ- عید کے لۓ فراہم ہونے والا سامان بازاروں تک نہ پہنچ سکا- بازاروں میں گوشت، سبزی اور مصالحہ جات کی قلت ہوگئ- سب لوگ بہت پریشان تھے-وانیہ اور آمنہ بھی مشکل سے عید سے ایک دن پہلے اپنی دادا جان کے گھر پہنچ پائیں تھیں- وہاں بھی سب ہی اس صورتحال سے پریشان تھے- 'ہم کل راستے میں تھے تو اچانک پورے ملک کے پٹرول پمپ کا نظام بیٹھ گیا- ہم لوگوں نے افطار بھی راستے میں کیا- آمنہ نے بھی بہت زیادہ تنگ کیا- وہ بہت تھک گئ تھی- وہ تو شکر ہے ...

چاند کی چابی- بچوں کے لۓ ا، ب، پ کی مزیدار اردو کہانیاں-PDF DOWNLOAD

Image
  چاند کی چابی-  بچوں کے لۓ ا، ب، پ کی مزیدار اردو کہانیاں- PDF DOWNLOAD BOOK NAME: چاند کی چابی Author: Saima Nadeem Format: PDF Age group: 3-12 years Detail: Short Urdu Kahanian compiled of Urdu Haruf e Tahji, Ratings: 

سکول میں ویکسین لگانے آۓ۔ وانیہ اورآمنہ کی کہانیاں

  سکول میں ویکسین لگانے آۓ ۔ وانیہ اور آمنہ کی کہانیاں ،'نہیں ، نہیں٠٠٠٠ مس مجھے جانے دیں۔ نہیں۔۔۔۔' 'میری ماما نے بھی منع کیا تھا لیکن آپ میری بات ہی نہیں سن رہیں۔' آپ کی ماما نے اجازت نامے پر دستخط کر دیۓ تھے اور اس کی تصویر واٹس' ایپ کردی تھی۔ چلیں اب آگے ہوں باقی بچوں کو بھی قطار میں آنا ہے۔ آپ رو رو کر سب کو پریشان کر رے ہیں،'۔ اذلان کچھ دیر کے لۓ خاموش ہوگیا اور اپنی ہمت بندھانے لگا۔ لیکن جیسے ہی قطار میں سے دو بچے کم ہوۓ اور پیچھے والے بچے آگے کھسکے تو پھر ڈر کر کانپنے اور چیخنے لگا۔ کچھ ہی دیر میں اس کی باری بھی آنے والی تھی۔ اذلان کچھ خیال کریں۔ کتنا لمبا قد ہے اور اچھے خاصے صحت مند بھی ہیں' ساتویں جماعت میں آکربچوں کی طرح رو رہے ہیں۔  وہ دیکھیں چھوٹے بچے بھی ہنس رہے ہیں'۔ مس زینب نے اسے ڈانٹا۔ 'کچھ نہیں ہوگا۔ آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا۔' وہاں اذلان ہی نہیں بہت سے اور بچے بھی پریشان کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے۔ جو بچہ فارغ ہو جاتا وہ اپنا بازو پکڑے آہستہ آہستہ جماعت کی طرف جاتا۔ 'بالکل بھی درد نہیں ہوا' 'بس تھوڑا سا ...